Headlines

ریکارڈ توڑ میچ میں حیدرآباد نے ماری بازی، ٹریوس ہیڈ کی طوفانی سنچری، کارتک نے بھی دکھایا دم

288 رنز کے بڑے اسکور کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کے لیے کپتان فاف ڈو پلیسس نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی۔ دونوں نے مل کر صرف 6 اوورز میں 80 رنز بنائے۔ وراٹ 20 گیندوں پر 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ فاف 28 گیندوں پر 62 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس تیز شروعات کی وجہ سے ہی ٹیم میچ میں لگاتار بنی رہی۔

اس سے پہلے سن رائزرس حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم نے اسی سیزن میں بنائے گئے 277 رنز کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ کر 287 رنز کا ریکارڈ بنایا۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 8 چھکے اور 9 چوکے لگا کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی اور 102 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

Read More

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کس ٹیم نے بنایا سب سے چھوٹا اسکور… 79 رنز پر ڈھیر ہوچکی ہے ٹیم انڈیا، ایک ٹیم تو…

2014 کے T20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کی اننگز 39 رنز پر سمیٹ دی تھی۔ لنکن گیند بازوں نے نیدرلینڈز کی اننگز 10.3 اوورز میں سمیٹ دی تھی۔ بنگلہ دیش کے چٹوگرام میں کھیلے گئے اس میچ میں ہالینڈ کا صرف ایک بلے باز ڈبل فیگرز کو چھو سکا تھا۔ 5 بلے باز تو کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے۔ سری لنکا نے ہدف پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔ یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے چھوٹا اسکور ہے۔ دوسرا سب سے کم اسکور بھی نیدرلینڈز کے نام ہے۔ 2021 کے T20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ میچ شارجہ میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے 7.1 اوورز میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Read More
ے 10 اوور میں دہلی کیپٹلس کا اسکور 2 وکٹ پر 75 رن تھا، لیکن یہاں سے دہلی کیپٹلس کے بلے بازوں نے رفتار پکڑنی شروع کر دی۔ رشبھ پنت اور میک گرک نے اگلی 24 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور 4 اوورز کے اس عرصے میں دونوں نے مل کر 5 فلک بوس چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

دہلی کیپٹلس نے لکھنؤ سپرجائنٹس کو6 وکٹوں سے دی ہےشکست

ے 10 اوور میں دہلی کیپٹلس کا اسکور 2 وکٹ پر 75 رن تھا، لیکن یہاں سے دہلی کیپٹلس کے بلے بازوں نے رفتار پکڑنی شروع کر دی۔ رشبھ پنت اور میک گرک نے اگلی 24 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور 4 اوورز کے اس عرصے میں دونوں نے مل کر 5 فلک بوس چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

Read More
آکاش چوپڑا کا یہ ٹویٹ 13 فروری کا ہے، جس میں انہوں نے لکھا: ‘مجھے کیوں لگتا ہے کہ اس آئی پی ایل سیزن کے وسط میں ہی ایک ٹیم کا کپتان بدل جائے گا۔ کیا ہوگا ؟ انتظار کرتے ہیں۔ آکاش چوپڑا نے اپریل میں اپنے اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ۔ اس بار انہوں نے لکھا، ‘کیا ہم ہر میچ کے ساتھ اس تبدیلی کے قریب آ رہے ہیں؟’

IPL 2024 کے درمیان میں بدل سکتا ہے اس ٹیم کا کپتان؟ آکاش چوپڑا نے کس کیلئے کیا اشارہ

آکاش چوپڑا کا ایک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے آئی پی ایل 2024 کے وسط میں کپتان کو تبدیل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آکاش چوپڑا کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کئی طرح کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ زیادہ تر شائقین نے رائل چیلنجرز بنگلورو اور ممبئی انڈینز کے کپتانوں کی تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں۔

Read More
نئی دہلی: سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل 2024 میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ۔ سن رائزرس کے پراسرار اسپنر وینندو ہسرنگا، جو چوٹ کی وجہ سے اس سیزن میں نہیں کھیل سکے تھے، اب پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد نے منگل کو اس کی تصدیق کردی۔ حیدرآباد کی اس فرنچائزی نے آئی پی ایل 2024 کے بقیہ میچوں کے لیے ونیندو ہسرنگا کی جگہ لیگ اسپنر وجے کانت ویاس کانت کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے گزشتہ سال ہسرنگا کو 1.50 کروڑ میں خریدا تھا لیکن وہ اس سال اپنے بائیں پاؤں کی ایڑی میں درد کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے تھے۔ 2016 کی چمپئنز حیدرآباد ٹیم نے 22 سالہ وجے کانت کو ہسرنگا کی جگہ اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ لیگ اسپنر وجے کانت نے سری لنکا کے لیے ایک T20 انٹرنیشنل میچ کھیلا ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد کو لگا بڑا جھٹکا، مسٹری اسپنر ٹیم سے باہر، جانئے اب کس کو ملی

نئی دہلی: سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل 2024 میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ۔ سن رائزرس کے پراسرار اسپنر وینندو ہسرنگا، جو چوٹ کی وجہ سے اس سیزن میں نہیں کھیل سکے تھے، اب پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد نے منگل کو اس کی تصدیق کردی۔ حیدرآباد کی اس فرنچائزی نے آئی پی ایل 2024 کے بقیہ میچوں کے لیے ونیندو ہسرنگا کی جگہ لیگ اسپنر وجے کانت ویاس کانت کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد نے گزشتہ سال ہسرنگا کو 1.50 کروڑ میں خریدا تھا لیکن وہ اس سال اپنے بائیں پاؤں کی ایڑی میں درد کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے تھے۔ 2016 کی چمپئنز حیدرآباد ٹیم نے 22 سالہ وجے کانت کو ہسرنگا کی جگہ اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ لیگ اسپنر وجے کانت نے سری لنکا کے لیے ایک T20 انٹرنیشنل میچ کھیلا ہے۔

Read More
ممبئی انڈینز نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اپنے گھریلو شائقین کے سامنے دہلی کیپٹلس کو 29 رنز سے شکست دی ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں ایم آئی کی یہ پہلی جیت ہےاس سے پہلے ٹیم کو لگاتار 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 234 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی جانب سے پرتھوی شا نے 40 گیندوں میں 66 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ابھیشیک پورل اور ٹرسٹن اسٹبس کی اہم اننگز بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 25 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایم آئی کی جانب سے روہت شرما نے 49 رنز، ایشان کشن نے 42 رنز بنائے اور آخری اوورز میں ٹم ڈیوڈ اور روماریو شیفرڈ نے چھکوں کا طوفان برپا کردیاتھا۔

تین میچوں میں مسلسل شکست کے بعدممبئی انڈینزکی آئی پی ایل میں پہلی جیت، دہلی کیپٹلس کو29رنز سےدی شکست

ممبئی انڈینز نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اپنے گھریلو شائقین کے سامنے دہلی کیپٹلس کو 29 رنز سے شکست دی ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں ایم آئی کی یہ پہلی جیت ہےاس سے پہلے ٹیم کو لگاتار 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 234 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی جانب سے پرتھوی شا نے 40 گیندوں میں 66 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ابھیشیک پورل اور ٹرسٹن اسٹبس کی اہم اننگز بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں۔

ٹرسٹن اسٹبس نے 25 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایم آئی کی جانب سے روہت شرما نے 49 رنز، ایشان کشن نے 42 رنز بنائے اور آخری اوورز میں ٹم ڈیوڈ اور روماریو شیفرڈ نے چھکوں کا طوفان برپا کردیاتھا۔

Read More
اپنی اننگز کے10ویں اوور تک راجستھان رائلز کا سکور 1 وکٹ پر 95 رنز تھا لیکن اگلے 3 اوور میں گیند بازوں کے زبردست گیند بازی نے میچ کو یک طرفہ کر دیا۔ میانک ڈگر نے 11ویں اوور میں 14 رنز دیے جبکہ ہمانشو شرما نے 12ویں اوور میں 15 رنز دیے۔ ان کے علاوہ یش دیال نے بھی 13ویں اوور میں 13 رنز دیے۔ 3 اوورز میں 42 رنز کی وجہ سے راجستھان رائلز کے لیے مطلوبہ رن ریٹ نمایاں طور پر نیچے آ گیا تھا۔

 راجستھان رائلز نے6وکٹوں سےحاصل کی جیت، ویراٹ کی سنچری بھی رہی بے فیض

اپنی اننگز کے10ویں اوور تک راجستھان رائلز کا سکور 1 وکٹ پر 95 رنز تھا لیکن اگلے 3 اوور میں گیند بازوں کے زبردست گیند بازی نے میچ کو یک طرفہ کر دیا۔ میانک ڈگر نے 11ویں اوور میں 14 رنز دیے جبکہ ہمانشو شرما نے 12ویں اوور میں 15 رنز دیے۔ ان کے علاوہ یش دیال نے بھی 13ویں اوور میں 13 رنز دیے۔ 3 اوورز میں 42 رنز کی وجہ سے راجستھان رائلز کے لیے مطلوبہ رن ریٹ نمایاں طور پر نیچے آ گیا تھا۔

Read More

آویش خان نے دہلی کے جبڑے سے چھینی جیت، آخری اوور میں پلٹی بازی، راجستھان کی لگاتار دوسری فتح

نئی دہلی : آئی پی ایل 2024 کا 9واں میچ دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا گیا ۔ اس میچ میں راجستھان رائلز نے دہلی کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت نے ٹاس جیت کر راجستھان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ راجستھان کے لئے ریان پراگ نے شاندار نصف سنچری بنائی جس کی بدولت دہلی کو 186 رنز کا ہدف ملا۔ اس کے جواب میں دہلی کی ٹیم 5 وکٹوں پر 173 رنز ہی بناسکی ۔

راجستھان رائلز نے دہلی کو 12 رنز سے شکست دی ۔ آویش خان نے آخری اوور میں دہلی کے جبڑے سے جیت چھین لی۔ دہلی کو آخری اوور میں جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے۔ لیکن آویش خان کے سامنے اکشر پٹیل اور اسٹبس کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ آئی پی ایل 2024 میں راجستھان کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔

Read More